225

جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوری کے فیصلے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کے لئے ووٹنگ میں حصہ نہیں 

پشاور(پریس ریلیز)جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے فیصلے کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کے لئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔البتتہ ڈپٹی سپیکرکیلئے ایم ایم اے کے نامزداُمیدواراسعدمحمودکوووٹ کاسٹ کیا۔اگروزاعظم کے لئے امیدوارمتحدہ مجلس عمل سے ہوتاتواپناووٹ استعمال کرتاقومی اسمبلی میں اپنے تشخص کوبرقراررکھتے ہوئے پانامہ لیکس کے باقی ماندہ افرادکے احتساب ،دستورپاکستان میں موجوداسلامی شقوں کے تحفظ اورقانون سازی کے ذریعے غیراسلامی قوانیں کاخاتمہ اورمظلوم طبقہ کے لئے آوازاٹھتے رہیں گے۔کسی سیاسی جماعت کوکندھادینے کی بجائے اپنی نظریاتی لڑائی خودلڑیں گے ۔اورجماعت اسلامی کے احتساب سب کااورکرپشن فری پاکستان کے میشن کوجاری رکھنے کے لئے جدوجہدجاری رکھیں گے۔ان خیالات کااظہاراین اے ون چترال سے رکن قومی اسمبلی مولاناعبدالاکبرچترالی نے المرکزالااسلامی پشاورسے جاری اپنے ایک اخباری بیان میں کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں