214

جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان صحافیوں کے ساتھ بد سلوکی کو دراصل آزادی صحافت پر حملہ سمجھتی ہے۔ جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایس اے صہبائی

اسلام آباد (فرح ناز) پاکستان کے معروف چینل 24 نیوز کے کیمرہ مین عاقب کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے گارڈز کی جانب سے بوڑھی خاتون کو دھکے دینے کی فوٹیج بنانے اور اس واقعے کی کوریج سے زبردستی روکنے دھکے گالیاں دئیے جانے اور موبائل توڑنے کی شدید مذمت کرتے ہوئیے مذکورہ صحافی پر ہونے والے حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے جرنلسٹس ایسو سی ایشن پاکستان کے بانی ایس اے صہبائی نے کہا ہے کہ صحافیوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ۔ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد قابلِ ستائش ہیں۔ عوام الناس اور حکمرانوں کو صحافیوں کی قدر کرنی چاہیے۔ اگر پاکستان کا میڈیا اپنا مثبت کرادر ادا نہ کرتا تو آج پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکتا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستانی صحافی اپنے فرائض منصبی پوری دیانتداری سے ادا کرنا شروع کر دیں تو پاکستان دنیا پر اپنی دھاک بٹھا سکتا ہے۔ ٰایس اے صہبائی نے صحافیوں کے حقوق کی آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا مالکان کرپشن کی روک تھام کے لئے اپنے ورکرز کو باقائدگی سے ماہانہ تنخواہ دیں۔ صحافی بھی انسان ہیں۔ انہیں اپنے خاندان کی دیکھ بھال کے لئے ہر ماہ کی پہلی تاریخ تنخواہ کو اتنی ہی ضرورت ہوتی ہے جتنی ایک عام پاکستانی ورکر کو۔ ویج بورڈ کو سرکاری فائلوں کی نذر کرنے کے بجائے عملی طور پراقدامات پر متحد ہو جائیں۔ جب تک ہم اپنے ذاتی و ادارتی مفادات سے باہر نکل کر عام صحافی کی آواز کو حکام بالا تک نہیں پہنچائیں گے تب تک صحافی برادری کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے بانی ایس عارف صہبائی نے کہا کہ صحافیوں کا میڈیا ٹرائل بند ہو چاہئے کیونکہ صحافی معاشرتی معالج کی حیثیت رکھتے ہیں۔اس موقع پر ایس اے صہبائی اور دیگر ممبران و عہدے داران نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی کابینہ کے اس رکن کے خلاف کاروائی کریں اور صحافت پر اٹھنے والے محرکات کو بے نقاب کریں۔ اس گھناونی حرکت پر وفاقی وزیر شیخ رشید سے فوری معافی مانگنے اور کیمرہ مین عاقب کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لئے ہم بھرپور آواز اٹھائیں گے ۔ بصوورت دیگر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جومستقبل کے لئے لاٗئحہ عمل اختیار کرنے کا حق رکھتی ہے
ڈاکٹر شاہد مسعود، مبشر لقمان، افضل بٹ، علی رضا علوی ، شکیل انجم، ارشد انصاری، داود جان، فیصل چیمہ پاکستان بھرکے مایہ ناز صحافیوں اور دیگر عہدے داران اور ممبران کے ساتھ جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان قومی و بین الاقوامی سطح پر میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کے تخفظ کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں