Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ڈی سی اپر چترال کادوسری مرتبہ استاروپل اور تورکھو روڈ پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے استارو کادورہ

اپرچترال(ذاکرمحمد زخمی سے)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی جب سے اپر چترال میں اپنی فرائض منصبی سنبھالے ہیں عوامی مسائل حل کرنے میں دن رات کوشان رہتے ہیں۔اس کا ثبوت مصروفیات کے باوجود وقت نکال کر دوسری مرتبہ استارو اور تورکھو روڈ پر کام کی کوالٹی اور رفتار کا جائزہ لینے استارو کادورہ کرنا ہے جوکہ احسن اور قابل ستائش اقدام ہے عوام کو احساس ہو رہی ہے کہ ضلع اپر چترال کا سربراہ ان کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔اس کا عملی ثبوت دو ہفتوں کے اندر ڈپٹی کمشنر کا یہ دوسرا دورہ استارو پل ہے جہاں اُنہوں نے ٹھیکہ دار اور عملے سے کام کی رفتار اور معیار پر بات کی اور کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ساتھ معیار پر کسی بھی طرح سمجھوتہ نہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ڈی سی کی اس اہم منصوبے پر ذاتی دلچسپی لینے پر تورکھو اورتریچ یو سی کے عوام ڈی سی اپرچترال کے شکر گزار ہیں۔اس موقع پر ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایس۔پی اور سابق ممبر تحصیل کونسل محمد سید خان لال اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت و سابق ناظم عبد القیوم بیگ نے ڈی سی اپر چترال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُمید کا اظہار کیاکہ ڈپٹی کمشنر تورکھو روڈ کی تکمیل تک اپنی دلچسپی جاری رکھینگے۔

Related Articles

Back to top button