203

خیراتی اداروں، صدقات اور چندہ اکٹھا کرنے والوں کےلئے قانون تیار

خیبرپختونخوا حکومت نے منفی سرگرمیوں میں مالی معاؤنت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے قانون تیارکرلیا ہے۔مجوزہ بل کے تحت خیراتی ادارے، صدقات اور چندہ اکٹھا کرنے والے اداروں کو قانون کے دائرہ کار میں لایا جائے گا، قانون کے تحت خیراتی اداروں پر نظر رکھنے کے لئے کمیشن قائم کیا جائے گا۔خیبرپختونخوا چیرٹیز ایکٹ کی منظوری کا بینہ نے دے دی ہے جسے آئندہ اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ صوبے میں منی لانڈرنگ، غیر قانونی طریقہ سے خیرات، صدقات اور چندہ کرنے پر 6 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی تجویز دی گئی، اس حوالے سے ایک ایکٹ کابینہ میں پیش کیا گیا ہے۔مجوزہ بل کے مطابق ایکٹ کے تحت بنائے جانے والے کمیشن کوکسی بھی صورت میں خیراتی اداروں کے خلاف انکوائری کا حق حاصل ہوگا، کمیشن کے پاس خیراتی اداروں کے آڈٹ کا اختیارہوگا، اسی طرح صوبائی سطح پرخیرات اورصدقات اکٹھا کرنے کے لئے کمیشن کی اجازت لازمی ہوگی۔تحصیل اوراضلاع کی سطح پرخیراتی ادارے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینے کے پابند ہوں گے، اس بل کو خیبرپختونخوا چیرٹی ایکٹ کا نام دیا گیا ہے۔‎

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں