چترال کے مسیحی برادری نے کرسمس کا مقدس تہوار روایتی جوش و خروش، عقیدت و احترام اور مذہبی جذبے سے منایاگیا

چترال(ڈیلی چترال نیوز)چترال کے مسیحی برادری نے کرسمس کا مقدس تہوار روایتی جوش و خروش، عقیدت و احترام اور مذہبی جذبے سے منایاگیا۔ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمدعمران خان یوسفزائی ، ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے کرسمس ڈےکے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ کیک کاٹ کرکرسمس کی مبارک باددی اورتحائف تقسیم کئے ۔چترال میں کرسمس ڈے کو خوشگوار ماحول میں منانےکےلئے سکیور ٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ کرسمس کی دعائیہ تقریبات میں مسیحی برادری نے خصوصی عبادات کے بعد ملک و قوم کی ترقی اورسلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمدعمران خان یوسفزائی اور ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے کہاکہ مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ہم کرسمس ڈے پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ کرسمس ڈے کی خوشیاں منانے کیلئے مسیحی برادری کو پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا۔ چترال کی پر امن فضاء میں ہم سب کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں اور اپ سب کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ۔اس موقع پر ایلڈر بابر مسیح ،سوشل ورکرنقاش مسیح، لیڈی کونسلر ربقہ شہزادی اوردوسروں نے کہاکہ روشنیوں اور رنگوں کے اس تہوار کی تیاریاں دسمبر کے آغاز سے ہی شروع کردی جاتی ہیں۔ بچے اور نوجوان سبھی بھرپور جوش و جذبہ سے حصہ لیتے ہیں