تازہ ترین
اپر چترال میں اشیاء خوردونوش کے نرخوں کو کنٹرول کرنے اور کوروناضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے سلسلے میں اپر چترال انتظامیہ متحرک

اپرچترال(ذاکر محمدزخمی)کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں تیزی اور اس کے نتیجے میں مثبت کیسسز میں روز بروز اضافے کے سبب اپر چترال انتظامیہ لوگوں میں شعور پیدا کرنے کے سلسلے میں متحرک ہے۔ محمدعلی ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے مختلف مقامات کا دورہ کرکے لوگوں میں کوروناضابطہ سے متعلق معلومات اور آگاہی پھیلائی۔ انہوں نے لوگوں میں سیفٹی ماسک بھی تقسیم کیے۔
درین اثناء معراج عالم تحصیلدار مستوج نے اپر چترال کے مختلف کاروباری مراکز کا دورہ کیا اور اشیاء خوردنوش کی تاریخ تنسیخ کے ساتھ ساتھ ان کے نرخ،مقدار اور معیار بھی چیک کئے۔ گرانفروشی میں مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی گئی۔ انہوں نے کاروباری حضرات کو ناجائزمنافع خوری سے اجتناب کرنے اور کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی سخت ترین ہدایت کی۔