563

اپاہج……. ڈاکٹر شاکرہ نندنی

اپاہج

کون چاہے گا

کون اپنائے گا

مجھ اپاہج کو

جو اپنا بوجھ بھی اٹھانے کے قابل اب نہیں رہا

جو بیساکھی کے سہارے بھی چل نہیں سکتا

جس کی زندگی وہیل چئیر تک محدود ہو کر رہ گئی ہے

بھول جائیں امی

اب آپ کا بیٹا کبھی نارمل زندگی نہیں گزار سکتا

کبھی بھی نہیں

وہ سسک رہا تھا

کس نے کہا آپ پیار کے قابل نہیں

ایک قدم تو بڑھائیں

زندگی بانہیں پھیلائے آپ کی منتظر ہے

معذور ہیں تو کیا ہوا

ہمارا پیار بیساکھی بن کر ہمیں سہارا دے گا

جسے کبھی حقارت سے ٹھکرایا تھا اسی نے محبت سے تھام لیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں