344

ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے کیٹگری ڈی ہسپتال بونی کا دورہ

اپر چترال میں انسداد پولیو مہم کامیابی کے ساتھ رواں دواں۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے کیٹگری ڈی ہسپتال بونی کا دورہ کیا اور ہسپتال کے اندر تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پرایم ایس  ڈاکٹر رحمت امان  ڈی،ایچ،او اپر چترال،ڈاکٹر فرمان ولی  اپر چترال اور ربنواز خان تحصیلدار مستوج بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر  نے فکسڈ سنٹر، محتلف ٹرانزٹ پوائنٹس اور متعدد پولیو ٹیموں کا بھی دورہ کیا اور جاری پولیو مہم کا جائزہ لیا۔ دوران انسپکشن انہون نے پولیو ٹیموں کے کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور ان کے کام کو سراہا۔ انہون نے پولیو ورکرز سے ان کے مسائل بھی دریافت کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں