307

بیرزوز بانگ میں پینے کے صاف پانی کا شدید بحران، عوام شدید مشکلات کا شکار

اپر چترال کے وادی یارخون کے بیرزوز بانگ میں پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہوا ہے اور لوگ بالخصوص خواتین اس خون جما دینے والی سردی میں بھی کئی کلومیٹر دور دریا میں جا کے پانی لانے پر مجبور ہے۔ عمائدین علاقہ نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ، دوسرے غیر سرکاری اداروں، پی ٹی آئی اپر چترال کی قیادت اور مشیر برائے اقلیتی امور وزیر زادہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام بیرزوز کے اس مشکل کے تدارک کے لئے کوئی اقدام اٹھائے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں