270

خیبرپختونخوا میں خواتین پر گھریلو تشدد کیخلاف بل منظور، 5 سال قید کی سزا

پشاور  /خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل منظور کرلیا گیا ، جس کے تحت خواتین پر تشدد کرنیوالے کو پانچ سال تک قید کی سزا ہوگیجبکہ گھریلو تشدد واقعات کی رپورٹ کیلئے ہیلپ لائن قائم کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل منظور کرلیا گیا ، جس کے تحت خواتین پر تشدد کرنیوالے کیخلاف پانچ سال تک قید کی سزا ہوگی۔ بل میں کہا گیا ہے کہ معاشی، نفسیاتی و جنسی دباؤخواتین پر تشدد کے زمرے میں آئیں گے جبکہ بل کے تحت ضلعی تحفظاتی کمیٹی بنائی جائے گی، کمیٹی متاثرہ خاتون کو طبی امداد،پناہ گاہ، مقول معاونت فراہم کرے گی۔ بل کے مطابق گھریلو تشدد واقعات کی رپورٹ کیلئے ہیلپ لائن قائم کیا جائے گا، تشدد پر15دن کے اندر عدالت میں درخواست جمع کرائی جائے گی اور عدالت کیس کا فیصلہ 2ماہ میں سنانے کی پابندہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں