310

اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے استارو تورکہو میں بارش سے متاثرہ گھر کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے استارو تورکہو میں بارش سے متاثرہ گھر کا دورہ کیا اورمتاثرہ خاندان کو ریلیف آئٹمز دیاگیا ۔۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے استارو تورکہو میں ایک بیوہ مسماتھ صفت بی بی کے گھر کا تفصیلی معائنہ کیا۔ جس کا گھر حالیہ بارشوں کی وجہ سے متاثر ہوچکا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متاثرہ خاندان والوں کو ریلیف آئٹمز جن میں (ٹینٹ،کمبل، رضائی، فوم، کیچن سیٹ) اور دوسرے ضروری سامان مہیا کی اور متاثرہ گھر کی باقاعدہ Assessment کے لئے متعلقہ تحصیلدار کو متاثرہ گھر کا باقاعدہ بموقع ملاحظہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ نقصان کا تخمینہ لگانے کے بعد متاثرہ خاندان کو معاوضہ دیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں