308

ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے کرونا ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے چترال میں آگہی واک اور تقریب کا اہتمام

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے کرونا ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے چترال میں آگہی واک اور تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے ٹی بی کے فوکل پرسن، ڈاکٹر خالد احمد خان، سابق ایم ایس ڈاکٹر نوراسلام، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر اسحاق،مولانااسماعیل اور ڈسٹرکٹ فیلڈ آفیسر ایم اے ایل سی چترال مصطفی کمال و دیگر نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ دنیا بھر میں 24مارچ کو ٹی بی مرض کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد اس موذی اور متعدی بیماری کے بارے میں آگہی دینا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چترال میں ایک سال کے اندر ٹی بی کے چار سو سے زائد مریض رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔جن کی علاج جاری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان ٹی بی مریضوں کے حوالے سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے اسلئے اختیاط ہی بچاو کا واحد زریعہ ہے۔
مقرریں نے کہا کہ ایک ہفتے سے زائد کسی کو کھانسی، وزن کاکم ہونا، بلغم کے ساتھ خون کا آنا، شام کے وقت بخار کا ہونا ٹی بی کے علامات ہیں لہذا ان میں سے کسی بھی علامات کی صورت میں فوراقریبی ہسپتال سے ٹیسٹ کروائیں اور ٹی بی تشخیص ہونے کی صورت میں ہسپتال سے مفت علاج اور ادویات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اور یہ سہولت ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے ساتھ تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اورآرایچ سی ہسپتالوں میں دستیا ب ہے۔ اس کے علاوہ چترال میں پی پی ایم پراجیکٹ میں ایم اے ایل سی بھی ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول کے ساتھ کام کررہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹی بی تکلیف دہ بیماری ضرور ہے مگر لاعلاج نہیں ہے تاہم متعدی ہونے کی بنا پر ایک شخص سے دوسرے شخص کو لگ سکتی ہے۔ اور ایک ٹی بی کی مریض سال میں کم از کم پندرہ صحت مند افراد کو ٹی بی میں مبتلا کرسکتا ہے لہذا اختیاط ہی بچاو کا واحد زریعہ ہے۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ فیلڈ آفیسرایم اے ایل سی چترال مصطفی کمال نے کہاکہ ہم اپنی پراجیکٹ کے تحت متعلقہ ادویات مریضوں کوموٹرسائیکل سروس کے زریعے گھرکی دہلیز میں فراہم کررہے ہیں۔اورمختلف لیبارٹریز میں مفت طبی معائنے کابندوبست بھی کیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں