438

انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی یقینی بنانا ضلعی پولیس کی اہم ذمہ داری ہے.سونیہ شمروز

چترال(چیف اکرام الدین) ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم سخت سیکیورٹی حصار میں شروع انسداد پولیو مہم کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات 845 سے زائد پولیس افسران وجوانان کو تعینات کئے گئے ہیں ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ جگہ جگہ پولیس ناکہ بندیاں جبکہ ضلع کے داخلی، و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید موثر بنایا گیا ہے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ میں سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔انسداد پولیو مہم میں پولیس افسران نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ سونیہ شمروز خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے نمائندہ چترال سے اپنے گفتگو میں کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ متعلقہ اداروں سے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ تمام والدین اپنے ایک سال سے پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تا کہ ملک سے اس موذی مرض کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے ضلعی پولیس سربراہ سونیہ شمروز نے مزید کہا کہ ہمارا مشن پولیو سے پاک پاکستان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں