آپرچترال پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر اندھے قتل کا سراغ لگاکر ملزم عظیم اللہ ولدمحمدنسیم سکنہ موردٸیر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا

آپرچترال پولیس کا 24 گھنٹوں کے اندر اندھے قتل کا سراغ لگاکر ملزم عظیم اللہ ولدمحمدنسیم سکنہ موردٸیر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا
تفصیلات کےمطابق تھانہ مولکہو کےحدودمیں محررہ 19آپریل کو مسمی نورزمان سکنہ موردٸر کے گھر میں نامعلوم ملزم رات کےاخری حصےمیں داخل ہوکر اسلحہ اتشین سے فایٸر کرکے اس کے جوانسال بیٹے مسمی حیدار علی کوقتل کردیاتھا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زولفقار علی تنولی اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوۓ نامعلوم ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کیلۓ خصوصی ٹیم زیرنگرانی عبدالمظفرشاہ SDPO سرکل مولکہو تشکیل دیا تھا ، خصوصی ٹیم نے تمام دستیاب وسایل بروۓ کار لاتے ہوۓ جدید زاویوں پر تفتیش کرتے ہوۓ قاتل مسمی عظیم اللہ ولد محمدنسیم سکنہ مورٸیر کو گرفتار کرلیا ، ابتداٸ انٹاوگیشن کے دوران ملزم نے جاۓ وقوعہ کی نشاندہی کی اور اعتراف جرم بھی کرلیا ۔ ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل 12 بور بندوق اور خول برامد کیگٸ ۔بعد میں ملزم کو عدالت پیش کرنے پر روبرو عدالت اپنے جرم کا اقرار کرنے پر عدالت نے ملزم کو جوڈیشل حوالات چترال بھیجوا دیا ۔علاقے کے عوام پولیس کو کامیاب اور بروقت کارواٸ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے





