323

چینی حکومت نے پاک چین سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کی مشروط طور پر اجازت دیدی

چینی حکومت نے پاک چین سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کی مشروط طور پر اجازت دیدی۔ پاکستان کی درخواست پر چینی حکومت نے تجارت کی اجازت دیتے ہوئے سخت شرائط بھی لاگو کر دیں۔ شرائط کے تحت کوئی بھی پاکستانی تاجر چین نہیں جا سکے گا جبکہ تجارتی سامان کی لوڈنگ و ان لوڈنگ پاکستانی بارڈر سائیڈ پر ہوگی۔

ذرائع کے مطابق چینی تاجر تجارتی سامان پاکستانی سرحد تک لائیں گے جہاں پاکستانی تاجر سامان کو وصول کرینگے۔ اسی طرح چین جانے والے پاکستانی سامان ڈائریکٹ نہیں جا سکیں گے، پاکستانی برآمدی سامان مقررہ جگہ پر ان لوڈ ہوگا جہاں ضروری کارروائی کے بعد چینی تاجر وصول کرینگے۔ یہ تمام کارروائی پاکستانی سرحدی حدود میں ہی ہوگی۔

ادھر پاکستانی تاجروں کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی سخت شرائط تاجروں کیلئے کسی اذیت سے کم نہیں۔ چینی انتظامیہ نے برآمدات اور درآمدات کی ساری کارروائی پاکستانی حدود میں ہی رکھی جبکہ خود کو الگ رکھا۔ اس طرح اگر کوئی کرونا کا کیس آتا ہے تو صرف پاکستانی ہی متاثر ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں