503

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال لویر نےچترال کی فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کے خلاف حکم امتناعی کو ختم کرتے ہوئے تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے دی

چترال۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال لویر نے جمعرات کے روزچترال کی فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کے خلاف حکم امتناعی کو ختم کرتے ہوئے تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ ہوٹل کی تعمیر کی کام کا افتتاح گزشتہ سال نومبر میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخرای نے کیا تھا۔ اس س کے شروع میں ہوٹل کی زمین کی ملکیت پر دعویٰ کرتے ہوئے مخالف فریق نے سول کورٹ سے اسٹے آرڈر لے لیا تھا۔ عدالت نے ہوٹل کے مالک انور امان کو تعمیر کا کام اپنے رسم اینڈ کاسٹ پر جاری رکھ ے کی اجازت دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں