373

اویر جانے والی ایک سوزوکی جیپ ہزاروں فٹ کی بلندی سے دریا میں جاگری

چترال /۔جمعرات کے روز افطاری سے آدھ گھنٹہ پہلے پیش اویر جانے والی ایک سوزوکی جیپ ہزاروں فٹ کی بلندی سے دریا میں جاگری لیکن اس میں واحد سوار ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گئے۔ گاڑی اپر چترال کے گاؤں گرین لشٹ کے قریب پھوکیڑ پل سے گزرنے کے بعد چڑہائی میں پہلا موڑ کاٹنے کے بعد اویر گاؤں مارچ کرنے کے بعد پھسل کر دریا میں گرگئی۔ چترال بونی روڈ پر جانے والے مسافروں نے ہنگامی طور رسی ڈال گاڑی کنارے پر لے آئے جس میں ڈرائیور پھنسا ہواتھاجس کی شناخت محسن ولد غزن ساکن ڈنگریکاندہ کے طور پر ہوئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں