276

چترال پولیس کی طرف سے لاک ڈاون پر عملدرآمد، ہفتہ اور اتوار کے روزبین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بند رہی

چترال(چ،پ)محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی او لوئرچترال سونیہ شمروز خان (PSP) کی خصوصی احکامات پر تمام بین الاضلاعی و بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر پابندی پر عملدآمد کیا گیا۔ چترال میں ٹرانسپورٹ اڈئے مکمل طورپر بند کرائے گئے، کورونا کو پھیلنے سے روکنے اور اس پر قابو پانے کے لیے صوبائی ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ مخصوص دکانوں کے علاوہ پورا چترال بازار اور دروش بازار میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں