270

مستحق طلباء وطالبات کے لیے روزچترال اور رہبر فاونڈیشن پاکستان کے تعاون سے تعلیمی وظائف کا اعلان

چترال / جماعت ہائے ہشتم اور نہم میں داخلہ لینے والے یتیم اور زکواۃ کے مستحق طلباء وطالبات کے لیے روزچترال اور رہبر فاونڈیشن پاکستان کے تعاون سے اپر اورلوئر چترال کے مستحق طلبہ کے لئے رہبر اسکالرشپ پروگرام کے نام سے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا ہے۔  روزکے چیرمین ہدایت اللہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والے کم ازکم تین طالب علموں کو آٹھویں اور نویں کلاس کے لیے اسکالرشپ دئیے جائیں گے جس کے لئے تحریری امتحان منعقد کیا جائے گا۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آٹھویں جماعت میں داخلے کے لئے ٹیسٹ گورنمنٹ سکولوں کی جماعت ہفتم کے نصاب سے اور نہم میں داخلے کے لئے آٹھویں جماعت کے نصاب سے لئے جائیں گے جبکہ مضامین میں انگلش، اردو، اسلامیات ریاضی اور جنرل سائنس کے ساتھ ساتھ معاشرتی علوم شامل ہوں گے۔ اسکالرشپ کے لئے کوالیفائینگ مارکس 80فیصد مقرر کی گئی ہے یعنی اس سے کم نمبر لینے والے کو مقابلے میں شامل نہیں کیا جائے گا۔امتحانی مرکز صرف گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول میں منقد کیا جائے گا۔ کامیاب امیدواروں کے(آٹھویں سے بارہویں تک کے) تمام تعلیمی اخراجات (بمعہ قیام وطعام کے اخراجات) رہبر فاونڈیشن پاکستان برداشت کرے گا اور میڈیکل اور انجنئیرنگ میں داخلے کی صورت میں اس کے بعدکے تعلیمی اخراجات بھی ادارہ برداشت کرے گا۔ داخلے کے لئے کوئی فیس مقرر نہیں ہے اور داخلہ فارم ادارے کے وئب سائٹwww.rose.org.pkسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ان لائن جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ان لائن داخلہ کے لئے آخری تاریخ 5جون مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں