364

ٹرانسپورٹر کو مقررہ کرایہ سے ذائد وصول کرتے ہوئے پکڑا گیا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔..ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال

اپر چترال (ذاکر ذخمیؔ سے) اپر چترال میں کوسٹر سروس کی طرف سے ڈرائیورحضرات کی من مانیوں اور ذائد کرایہ وصول کرنے کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے سلسلے آج   محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے شاہ عدنان صاحب اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے ہمراہ کوسٹر سروس بونی کا دورہ 

کیا۔ انہون نے ٹکٹ ایشوئنگ کاؤنٹر میں جاکر تمام receivedاور issued رجسٹرز چیک کئے۔ انتظامی آفیسران نے متعلقہ افراد کو ذائد کرایہ وصول کرنے سے باز رہنے کی ہدایت کی۔ اگر کسی ٹرانسپورٹر کو مقررہ کرایہ سے ذائد وصول کرتے ہوئے پکڑا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جملہ عوام سے گزارش ہے کہ جو بھی بندہ ذائد کرایہ وصول کرتا ہے ان کے نام، گاڑی نمبر ذیل نمبر پر شکایات کریں تاکہ ان کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ 0943470025

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں