420

لاک ڈاون اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیےپولیس اپر چترال متحرک

کرونا کی تیسری لہر کے بارے بتایا جارہا ہے کہ یہ گزاشتہ دو لہروں کے مقابلے شدید ہے اس لیے حکومت پاکستان لاک ڈاون اور ایس او پیز کی قوانین میں سختی کرنے کے احکامات جاری کرتا رہتا ہے ۔ اس سلسلے8می تا 16 مئی مخصوص دوکانوں کے علاوہ باقی بازار لاک ڈاون کی ضد میں ہے۔اگرچہ علاقے کے تاجر اور عوام کی اکثریت ایس او پیز کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔ تا ہم ضلعی پولیس افیسر اپر چترال کی ذولفقار احمد تنوکی کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او مستوج محی الدین ،ایس ڈی پی او ہیڈ کوارٹر اپر چترال احمد عسی ،ایس ایچ او بونی عبید الرحمٰن و دیگر اسٹاف اپر چترال کے جملہ بازاروں کا دن بھر معینہ کرتے رہے۔ اور ساتھ مسافر بردار گاڑیوں سے بھی کرایہ اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے سلسلے پوچھ گچھ کی ۔حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف پرچے چاک کیے گیے۔اور مسافروں میں ماسک تقسیم کی گئی۔
بازار میں دوکانداروں اور مسافروں کو ماسک پہنے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ۔ ادھر ٹریفک اسٹاف 26 قانون شکنوں کے خلاف کاوائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ بھی کیے یاد رہے ۔صلعی پولیس اپر چترال لاک ڈاون اور کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے دن بھر متحرک رہے اس سلسلے بونی،جنالکوچ ،چرون،کوراغ، ریشن،گرین لشٹ اور پرواک بازار اور مسافر بردار گاڑی چیک کی گئی ۔ایس ڈی پی او محی الدین،ایس ڈی پی او ہیڈ کوارٹر اپر چترال احمد عسی اور ایس ایچ او بونی عبید الرحمٰن و دیگر سٹاف کی دن بھر مصروفیات اور کارکردگی قابل تحسین ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں