285

اپرچترال شدید آندھی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے متاثرہ گھر کے مالک اوی کے محمد ولی خان کو ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے ریلیف امدادی سامان پہنچائے گئے

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی) گزشتہ رات شدید آندھی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے محمد ولی خان ولد بلان خان سکنہ اوی اپرچترال کاگھر متاثر ہونے کا اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے متاثرہ گھر کا جائزہ لیا اور ہنگامی بنیادوں پر متاثر ہونے والے شخص کو ریلیف آئٹم جن میں خیمے، فوم، کمبل، رضائی، کیچن سیٹ وغیرہ شامل تھے پہنچا دیئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نےمتاثرہ گھر کےنقصانات کا مکمل تخمینہ لگانے کے لئے متعلقہ تحصیلدار کو جلد از جلد اپنے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی تاکہ متاثرہ خاندان کو جلد از جلد امدادی چیک مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں