259

جماعت اسلامی ضلع چترال لوئر کا اجتماع امیر جماعت اسلامی ضلع چترال اخونزادہ رحمت اللہ کی صدارت میں منعقد،قرارداد منظور

چترال /جماعت اسلامی ضلع چترال لوئر کا اجتماع اتوار 23 مئی کو امیر جماعت اسلامی ضلع چترال  اخونزادہ رحمت اللہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں معمول کی کارروائی کے علاوہ درج ذیل قرارداد منظور ہوئی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ممنون ہیں کہ انھوں نے چترال شندور روڈ کی اہمیت و ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے گورنر ہاوس پشاور میں دیگر منصوبوں کے ساتھ چترال شندور روڈ کے افتتاح کیا ۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ افتتا ح کے بعد اب تک کام شروع نہ ہوسکا ہے۔شندور کی جو اہمیت و افادیت ہے وہ کسی سے مخفی نہیں، اورٹورازم کی اہمیت کے پیش نظر شندور تک روڈ کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت اور پورے چترال کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

لہٰذا جماعت اسلامی کا یہ اجتماع ارکان صوبائی و مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ چترال شندور روڈ کے افتتاح شدہ اہم منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کرایا جائے ۔ تاکہ علاقے میں ٹورازم کو فروغ ملے اور علاقے کی غربت میں کمی آنے کے ساتھ آمد و رفت کی مشکل صورتحال سے خلاصی مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں