306

لوئر چترال سے اپر چترال کے لئےتبدیل شدہ پولیس جوانان کے لئے پولیس لائین لوئر چترال میں الوداعی تقریب

چترال(نمائندہ ) ضلع چترال دو ضلعوں میں تقسیم ہونے کے بعد اپر چترال کے وہ جواناں کانسٹیبلز اورہیڈ کانسٹیبلز جو لوئر چترال میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔اُنہیں اپر چترال تبدیل کیا گیا۔اس سلسلے میں اُن پولیس جوانوں کے لئے پولیس لائن لوئر چترال میں ایک الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن خالد خان،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال کریم،ایس ڈی پی او چترال سرکل محمد یعقوب و دیگر افسران نے شرکت کیں جوانان کو ہار پہنائے گئے۔ اُنہوں نے محکمہ پولیس کے لئے جوانان کے خدمات کو سراہا۔واضح رہے کہ لوئر چترال سے اپر چترال 479کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز تبدیل کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں