533

۔ الخدمت فاؤنڈیشن نہ صرف ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں اپنا لوہا منوا چکی ہے، بلکہ ہرمشکل حالات میں خدمات انجام دے رہی ہیں جوناقابل فراموش ہیں

چترال(ڈیلی چترال نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن نہ صرف وطنِ عزیز بلکہ کئی دوسرے ممالک میں بھی اپنی خدمات فراہم کررہی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن نہ صرف ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں اپنا لوہا منوا چکی ہے، بلکہ  ہرمشکل حالات میں خدمات انجام دے رہی ہیں جوناقابل فراموش ہیں ۔الخدمت کا ملک بھر میں  ہزاروں رضاکار ہیں جو کسی بھی موقع پرقوم کی خدمت کرنے کو ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔کرہ ارض پر جب کبھی زلزلہ، سیلاب، طوفان یا وبائی امراض جیسی ناگہانی آفات آتی ہیں تو یہ اپنے ہمراہ اَن گنت تباہ کاریاں لاتی ہیں۔ انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے اور زندہ انسانوں کی زندگی اجیرن ہوجاتی ہے۔ لیکن الخدمت فاؤنڈیشن نے وطنِ عزیز پر آنے والی ہر آفت کے سامنے ڈھال بن کر قوم کو سہارا دیا۔ الخدمت فائونڈیشن چونکہ پاکستان میں رضاکاروں کا سب سے بڑا نیٹ ورک رکھنے والا ادارہ ہے۔الخدمت فاونڈیشن مخیرحضرات کی مالی معاونت سے وادی چترال میں گذشتہ کئی سالوں سے کسی بھی ناگہانی موت ہویاطبی غریب لوگوں کی تدفین وکفن ،تابوت اورمیت کوآبائی علاقے پہنچانے کے لئے ایمبولینس سہولت مہیاکررہے ہیں ۔پسماندہ اوردورافتادہ علاقے کے غریب لوگوں کے لئے مخیرحضرات کی مددسے مفت تدفین وکفن اورتابوت فراہم کرتے ہیں جوقابل ستائش ہیں۔اس لئے  تمام مخیرحضرات سے گذارش کی جاتاتی ہے کہ اپنی عطیات الخدمت فاونڈیشن چترال کودی جائے تاکہ آپ کی عطیات صحیح معنوں میں غریبوں تک پہنچایاجاسکیں۔ وطنِ عزیز کے مخیر حضرات قوم کی فلاح و بہبود پر حکومت سے کئی گنا زیادہ خرچ کرتے ہیں۔

Account Title: Al-Khidmat Foundation Chitral
Account no Bank Khyber #: 11781008
Branch Code: 0011
IBAN: PK58 KHYB 0011000011781008
Currency: PKR
CONTACT No. : 03429575755
Easy Paisa Account no : 03429575755

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں