407

گذشتہ  روز1975ء کے نوٹیفیکیشن اور لینڈ سیٹلمنٹ کے بارے میں سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کے سربراہان اور نمائندہ گان کے اجلاس

چترال (نمائند ہ ) گذشتہ  روز1975ء کے نوٹیفیکیشن اور لینڈ سیٹلمنٹ کے بارے میں سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کے سربراہان اور نمائندہ گان کے اجلاس میں اکثریت رائے سیفیصلہ ہوا کہ شاملات دیہہ کو سرکاری ملکیت کے طور ریکارڈ کرنے کی بجائے متعلقہ گاؤں کے باشندوں کی ملکیت قرار دینے کی بھرپور کوشش کی جائے گی جس میں عدالت سے رجوع کا آپشن بھی شامل ہوگا۔ اجلاس کی صدارت عوامی نیشنل پارٹی کے صدر الحاج عید الحسین نے کی جس نے اس اہم موضوع پر اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس میں شامل ذرائع کے مطابق زیر بحث نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے میں متضاد آرا سامنے آئیاور کوئی نتیجہ خیز نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔الحاج عیدالحسین نے کہاکہ چترال کے عوام تاریخ کے اس نازک موڑ پر آپس میں مثالی اتحاد واتفاق کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اس مسئلے کو افہام وتفہیم کے ذریعے حل کریں اور ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند اپنے حقوق کی پاسدار ی کے لئے میدان میں آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں