375

اوور لوڈ گاڑیوں اور نو عمر موٹر سائیکلسٹ کے خلاف ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی کریک ڈاؤن

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کی ہدایات پراپرچترال میں اوور لوڈ گاڑیوں اورنو عمر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے ٹریفک اہلکاروں کے ہمراہ پولیس چیک پوسٹ بونی کے قریب ناکہ لگاکر کاروائی کی اور متعدد قانون شکن عناصر کے خلاف جرمانے لگائے گئے۔ اس دوران ٹرانسپورٹرز کو کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کے حوالے سے بھی ہدایت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں