تازہ ترین

کورونا ایس او پی ایس پر عملدرآمد …اور اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی… اپر چترال انتظامیہ

چترال( ذاکرمحمد زخمی) کورونا ایس او پی ایس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے سلسلے میں اپر چترال انتظامیہ کا مسلسل کریک ڈاؤن۔۔ آج محمد علی ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ٹریفک انچارج اور ٹریفک اہلکاروں کے ہمراہ مختلف پوائنٹس پر ناکہ لگاکر زبردست کاروائی کی۔

ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو آگاہ کیا گیا کہ آئندہ کسی بھی فرد کو بے غیر ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ اور بے غیر ماسک کے نہیں چھوڑ دیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے واضح کیا کہ ایس او پی ایس  کے حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ جوبھی شخص ایس او پی ایس کی خلاف ورزی کرے گا ان کے خلاف بھرپور کارروائی 

ہوگی۔ انہون نے ٹرانسپورٹرز کواوور لوڈنگ سے باز رہنے کی بھی ہدایت کی۔ کیونکہ جان سے ذیادہ کوئی بھی چیز عزیز نہیں ہے اور احتیاط میں ہی عافیت ہے۔ دوران چیکنگ لوگوں میں فری ماسک بھی تقسیم کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button