287

اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا یارخون ویلی کا دورہ گرانفروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی

اپرچترال(   ذاکرمحمد زخمی) شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا یارخون ویلی کا دورہ اور متعدد کاروباری مراکز کا معائنہ کرکےگرانفروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی۔۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کے احکامات کی روشنی میں شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے یارخون ویلی کا دورہ کیا۔اس موقع پر معراج عالم تحصیلدار مستوج بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہون نے کاروباری مقامات کا بھی دورہ کیا۔ انہون نے اشیاء خوردونوش کے نرخنامے کے ساتھ ساتھ فوڈ آئٹمز کی تاریخ تنسیخ بھی چیک کیے۔ گرانفروشی اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے کاروبار میں ملوث دکانداروں کے خلاف کاروائی کرکے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا اور کئی دوسرے دکانداروں کو آئندہ کے لئے احتیاط برتنے کے حوالے سے وارننگ بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں