197

گلوبل اسماعیلی سووک ڈے کے افتتاح کے موقع پر اسماعیلی کمیونٹی نے ماحول کے تحفظ میں مدد کا عہد کیا

 

24 ستمبر 2021  :گلوبل اسماعیلی مسلم کمیونٹی ، 26 ستمبر 2021 کو افتتاحی گلوبل اسماعیلی سووک ڈے منائے گی۔ اس موقع پر صدر ،اسماعیلی کونسل برائے اپر چترال، امتیاز عالم،   نے ڈپیوٹی کمشنر ڈی سی  ،اپر  چترال ، محمد علی خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے  گلوبل اسماعیلی سووک ڈے اور پاکستان کی اسماعیلی کمیونٹی کی جانب سے  حکومت پاکستان کو2022 کے اختتام تک   10 لاکھ درخت لگانے کے  عہد  کے بارے میں  آگاہ کیا ۔ اس دن کے موقع پر اسماعیلی سووک پاکستان  ، "درخت سے حیات”  اور  "صاف خوشحال پاکستان”   مہم کو جاری رکھے گا جس کا باقاعدہ آغاز اس سا ل کے شروع میں ہوا۔

اس موقع پر ،ڈی سی ، محمد علی خان نے  اسماعیلی کمیونٹی کے جذبہ خدمت اور آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کی علاقہ کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں شراکت داری کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ، "معاشرے کی بہتری کے لیے ہر شخص کو اپناکردار ادا کرنا ہو گا۔ ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلی  کے سنگین مسائل کا سامنا کر رہا ہے اور یہ اقدام ماحول کی حفاظت میں ہماری مدد کرے گا۔ ”

اسماعیلی سووک کا باقاعدہ آغاز  پچھلے سال ہوا۔ یہ  ایک بین الااقوامی  پروگرام ہے جس کے تحت دنیا بھر میں شیعہ اسماعیلی مسلم کمیونٹی  متحد ہوکر انسانیت کی رضاکارانہ   خدمت کی صدیوں پرانی روایت کو برقرار رکھتے  ہوئے  ان کمیونٹیز  کے معیار زندگی کو بہتر بناتی ہے جن میں وہ رہتے ہیں  خواہ   ان کا تعلق  کسی بھی عقیدے ، جنس اور نسب  سے ہو۔ یہ بین الاقوامی کاوش اسماعیلی مسلم کمیونٹی کی شہری مشغولیت اور ذمہ دار شہری کی اخلاقیات کی عکاسی کرتی ہے ، جو اسلام کی بنیادی خدمت ، امن ، ہمدردی اور کمزوروں کی دیکھ بھال کے اقدار کی مثال ہیں۔

گلوبل اسماعیلی سووک ڈےکے موقع پر ، دنیا بھر میں مختلف قسم کی سرگرمیاں بیک وقت رونما ہوں گی جن میں 100،000 گھنٹے سے زیادہ کی خدمات فراہم کرنے کے لیے  18 سے زائد ممالک میں 20،000 سے زیادہ رضاکار شامل ہوں گے ۔شجرکاری مہم کے علاوہ، پاکستان میں اسماعیلی کمیونٹی صفائی مہم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں آگہی پیدار کرنے کے لیے مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں