108

موڑکہو ویلی میں کھلی کچہری کا انعقاد

۔کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال بطور ضلعی سربراہ سمیت جملہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کی شرکت۔۔ اپر چترال کے سب تحصیل موڑکہو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال  محمد علی کی سربراہی میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان لوگوں کے مسائل سننے کے لئے موقع پرموجود تھے۔ کھلی کچہری میں سنکڑوں کی تعداد میں علاقے کے سابقہ عوامی نمائندگان، علاقے کے معتبرات، مذہبی رہنماؤں اور عوام الناس نے شرکت کیں۔ لوگوں نے مسائل کے انبار لگا دئے۔ جن میں بعض حل طلب مسائل موقع پر حل کردئے گئے اور بعض ٹھوس مسائل کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے عوامی خدمات میں دلچسپی اور لگن کو سراہا اور امید ظاہر کیے کہ ان کے تمام مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں