94

نوجوان شاعرمعزالدین بہرام ایڈوکیٹ انجمن ترقی کھوارحلقہ چترال کے صدرمنتخب

چترال(نمائندہ )انجمن ترقی کہوار حلقہ چترال کا انتخاب پریس کلب کے ہال میں منعقد ہوئی۔اجلاس میں مرکزی صدر شہزادہ تنویرالملک و دیگر سینئر ممبران محمد عرفان عرفان،چیرمین شوکت علی،یوسف شہزاد،افضل اللہ، دیگر ممبران نے شرکت کی۔انجمن ترقی کہوار حلقہ چترال کے سابق صدر محمد نواز نے باقاعدہ طور پر اپنا کابینہ تحلیل کیا۔اس موقع پر انجمن کے سنیئر ممبران نے نوجوان شعراء سے مشاورات کے بعد نوجوان شاعرمعزالدین بہرام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حلقہ چترال کے صدر منتخب کیا۔کابینہ کے دیگر ار کان کے نام۔افضل اللہ افضل سرپرست اعلی،،رحم بیگ خاکسارسنیئر نائب صدر۔،شیر بڈنگ گداز نائب صدر اول۔،اعتبار حسین حسرت نائب صدر دوئم۔، انصار نعمانی جنرل سیکرٹری۔،محمد علی راحیل جائنٹ سیکرٹری۔، سیدالرحمن سیدی خزانچی۔، جبکہ سرور سرور اور شادمانی انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں