105

اسلامی جمعیت طلبہ چترال کے زیر اہتمام ہندوستان کی طرف سے شان رسالت میں گستاخئ پر اختجاج

چترال(نمایندہ ) اسلامی جمیت طلبہ چترال کے زیر اہتمام جمعرات کے روز مختلف کالجوں کے آئی جے ٹی سے وابسطہ طلباء نے ہندوستان کی طرف سے شان رسالت میں گستاخی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔احتجاجی جلوس بازار سے ہوتا ہوا ہندوستان اور مودی سرکار کے خلاف نغرہ بازی کرتے ہوئے چترال پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔مظاہرین بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر ہندوستان کے خلاف نغرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرین سے طلبہ رہنماؤں شجاع الحق۔مستصر اللہ اورمحمد کریم نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان سے ہندوستانی سفیر کو بے دخل کیا جائے اور شان رسالت میں گستاخی کرنے والے کو بھارتی حکومت کڑی سزا دے۔انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔جس میں کسی قسم کی کمپرومائس کی گنجائش نہیں ہے۔مسلمان اپنا سر کا ٹا سکتا ہے مگر حضور پاکﷺکے ساتھ محبت سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں