330

چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں چراٹ سمینٹ کے زیر اہتمام سالانہ ڈیلر کنونشن

چترال(نمائندہ ) چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں چراٹ سمینٹ کے زیر اہتمام سالانہ ڈیلر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مارکیٹنگ منیجر ظہیر احمد نے کہا ہے کہ ہمارے ڈیلر اور ریٹلیر حضرات کمپنی کے قیمتی اثاثہ ہیں۔ان کے تعاون اور شپ و روز محنت کی بدولت آج چراٹ سمینٹ کا شمار ملک کے نمبر ون سمینٹ میں ہوتا ہے۔ہم معیار مقدار پر کبھی بھی کمپرومائز نہیں کریں گے۔کمپنی کا آغاز 1982 میں سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے ہاتھوں افتتاح ہوا تھا۔ابتدا میں پروڈکشن محدود تھی مگر ہمارے سٹاف کی انتک کوششوں اور ڈیلرز کے تعاون سے آج ہماری پومیہ پیداوار 15ہزار ٹن تک پہنچ چکی ہے۔سال 2024 تک ہمارا نیا یونٹ کام شروع کرے گا جس کے ساتھ ہی پیداوری صلاحیت مزید بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباءپر سے پابندیاں اٹھانے کے بعد یہ ہمارا پہلا پروگرام ہے جو چترال میں منعقد کیا گیا۔اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد مارکیٹنگ اور ڈیلر حضرات کو ایک دوسرے کے قریب لاکر مسائل کو حل کرنا ہے۔اس موقع پر چترال کے ڈیلرز کی طرف سے کمپنی کے مہمانوں کو چترال کی روایتی ٹوپیان پکوڑ پیش کئے گئے۔جبکہ کمپنی کی طرف سے ڈیلرز کو شیلڈ پیش کئے گئے۔اس موقع پرماکیٹنگ آفسران تیمور صدیق۔سلمان طاہر۔سلمان حسن موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں