247

گذشتہ روز چترال سے تریچ جاتے ہوئے استارو پل کے قریب ڈبل دور ڈاٹسن پی ایس 1260 حادثے کاشکار/7افرادزخمی

گذشتہ روز چترال سے تریچ جاتے ہوئے استارو پل کے قریب ڈبل دور ڈاٹسن پی ایس 1260 حادثے کا شکار ہوا۔حادثہ صرف اور صرف روڈ کی خرابی کے پیش نظر پیش ایا۔حادثے کے نتیجے ڈرائیور مجیب الرحمٰن سیمت 7دیگر افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔کرم الله کا کہ زخمیوں کی حالت خظرے سے باہر ہیں۔استارو کے عظیم لوگ جو خدمتِ حلق ہمیشہ سے ان کا شیواہ رہا ہے تمام زخمیوں کو ریسکیو کرکے انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی پہنچا دیے۔اور ہسپتال بونی میں دیر تک خدمت میں مصروف رہے۔استارو کے عوام اس سلسلے ہمیشہ عظیم رہے ہیں۔ جذبہ خدمت حلق کے اس جذبے پر ہم استارو کے عوام کو سلام پیش کرتے ۔
زخمیوں کو بونی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد بہم پہنچائی گئی اور نجیب الرحمٰن کو مزید علاج کے لیے چترال ریفر کیاگیا جیسے 1122 ریسکیو کے ایمبولنس قریب رات 11 بجے چترال روانہ کیے گئے الله پاک سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ اس سلسلے تحصیل ہسپتال کے ڈاکٹرز سمیت جملہ اسٹاف کو نہایت مستعد پایا گیا حالانکہ جش شندور کے پیش نظر اسٹاف کی اکثریت وہاں فرائض نبھا رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں