245

یونیورسٹی اف چترال کے زیر اہتمام بی۔ایس سطح کے امتحانات کا انعقاد

چترال (ب ر)چترال یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی۔ایس سطح کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔وائس چانسلر یونیورسٹی اف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ یونیورسٹی اف چترال کے مختلف شعبہ جات کے امتحانی ہالوں کا اچانک دورہ کیا۔اور امتحان دینے کےعمل کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ امتحانی ڈیوٹی پر مامور امتحانی عملے کوکچھ ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔اور امتحانی عمل پر اطمنان کا اظہار کرتےہوئے کہا طلباء کی بہترین تعلیم وتربیت اور ان کو سازگار ماحول مہیا کرنا ہمارے ترجیحات میں شامل ہے۔کیونکہ بہترین تعلیم و تربیت اور سازگا ر ماحول کے بغیر علم کا حصول ممکن نہیں اور کامیابی کا درومدار طلباء کی انتھک محنت میں مضمر ہےلہذاطلباءزوق و شوق اور لگن کے ساتھ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں۔انہوں نے امتحانی عملے کی حکمت عملی اور کو ششو ں کو سراہااور ان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں