250

عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں اظہار تشکر کے سلسلے میں نماز شکرانہ ادا

چترال (نمایدہ )چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں اظہار تشکر کے سلسلے میں نماز شکرانہ ادا کرنے کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں پارٹی کارکنان نے شرکت کی اور امپورٹڈ حکومت سے پنجاب کو آزاد کرنے اور پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تاریخی

کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی لویر چترال کے نامزد جنرل سیکرٹری فخر اعظم کے انتظام سے سینگور پل کے مقام پر منعقد ہونے والی اس پروگرام میں اپنی خوشی کا اظہار کے لئے آتش بازی کے علاؤہ دیگر آئٹمز شامل کئے تھے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے کہا کہ پاکستان عوام کو عمران خان کے بیانیہ کی صداقت پر یقین آگئی ہے اور اگلے الیکشن میں دو تہائی کی اکثریت کے ساتھ کامیابی منتظر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں