203

ملک بھر کی طرح وادی کالاش رومبور میں گورنمنٹ ہائی سکول کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب

چترال (فتح اللہ) گورنمنٹ ہائی سکول رومبور میں جشن آزادی2022 کے سلسلے میں ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ہیڈ ماسٹر اساتذئے کرام معززین علاقہ طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ملی نغمہ اردو وانگریزی تقاریر پیش کیے گئیے سٹیج ڈرامے بھی پیش کیا گیا۔مغززین اور عمائدین علاقہ جشن آزادی اور محب الوطنی کے موضوع پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سکول ہذا کو رنگ برنگ جھنڈوں اور بینرون سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا وطن سے محبت اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار وادی رومبور کے غیور عوام جشن آزادی کی تقریبات سے محظوظ ہوئے اور پاک فوج سے محبت کا اظہار کیا اور سکول انتظامیہ کی طرف سے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اس طرح یہ شاندار تقریب اپنے اختتام کو پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں