244

پروگرام ڈایمنڈ جوبلی تقریب یوم آزادی گورنمنٹ ہائی سکول بونی اپر چترال آج آزادی کا دن سکول ہذا میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایاگیا

پروگرام ڈایمنڈ جوبلی تقریب یوم آزادی گورنمنٹ ہائی سکول بونی اپر چترال آج آزادی کا دن سکول ہذا میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایاگیا دل سے دعا نکلتی ھے کہ باری تعالی وطن عزیز کو متعین کردہ بنیادوں پر قائم ودائم رکھیں اس پر اپنی رحمتوں کا سایہ ہمیشہ برقرار رکھیں تقریب کا آغاز رب دوجہان کے نام گرامی سے کیاگیا پھر قومی پرچم لہرایاگیا اور اپر چترال پولیس کی چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور اس کے بعد سکول ہذا کے بوائے سکاوٹس دستے نے مارچ پاس کا مظاہرہ کیا پروگرام کا دوسرا حصہ سکول کے کانفرس ہال میں منعقد کیا گیا مفتاح الدین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اپر چترال نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب منظور احمد آفریدی صدر محفل جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان صاحب مہمان خصوصی کی نشست پر براجمان تھے دیگر مہمانان میں چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردارحکیم ،DSP ہیڈ کوارٹر عیسی ،پریذیڈنٹ اسماعیلی کونسل اپر چترال امتیاز عالم پریذیڈنٹ لوکل کونسل بونی ،محکمہ تعلیم اپر چترال کے ADOs ,ASDEOs صاحبان ،ریٹایرڈ اساتذہ کرام ،سیاسی و سماجی شخصیات اور طلباء وطالبات نے شرکت کرکے پروگرام کو رونق بخشی ۔سکول ہذاکے طلباء وطالبات نے حمدباری تعالی،نعت شریف،ملی نعمے اور تقاریر پیش کرکے داد وصول کیں ۔مہمان خصوصی DPO ،صدر محفل ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور تحصیل چیرمین مستوج اپنے اپنے خطاب میں آزادی کی اہمیت وضرورت کے ساتھ ساتھ وقت کے تقاضوں کے مطابق تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا اور قوم کو وطن عزیز کی ڈایمنڈ جوبلی کے موقع پر مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ محنت اور اتفاق واتحاد سے وطن کی سر بلندی کے لئے کوشیشیں کرنے کی تلقین فرمائی اسطرح یہ پروقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں