329

عبدالعظم لال المعروف نوغوردورو لال سکنہ پاؤریارخون طویل علالت کے بعدآغاخان ہسپتال کراچی میں انتقال کرگئے

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)عبدالعظم لال المعروف نوغوردورو لال سکنہ پاؤریارخون طویل علالت کے بعدآغاخان ہسپتال کراچی میں انتقال کرگئے ۔ مرحوم انتہائی خوش اخلاق، ملنسار،نرم خوئی ،نرم مزاج ،مہمان نواز، اور خدا ترس انسان تھے۔چترال سکاوٹس سے ریٹائرڈ منٹ کے بعداپنی ساری زندگی علاقے کی ترقی اور عوامی خدمات  میں گزاری ۔عبدالعظم لال رضاخیل برادری کاایک عظیم سرمایہ تھے ۔اورمیرے والد مخترم مرحوم کے قر یبی دوستوں میں  سے تھے اُن کی جدائی کو علاقے کے لئے ناقابل تلفی نقصان قرار دیتے ہیں۔ڈیلی چترال نیوزگروپ  عبدالعظم لال کےانتقال پرتمام لواحقین سے گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے  اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی کیا۔ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بے شک انسانی جان کا کوئی نعم البدن نہیں ہوتا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں