مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت ملکر چترال کے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کرے اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 10 ارب روپے اسپشل پیکج کے طور پر منظور کروائے.سلیم خان

ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی خیبر پختونخواسلیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ چترال لویر اور چترال اپر میں حالیہ طوفانی بارشوں اور گلیشرز پھٹنے کی وجہ سے 10 افراد جان بحق اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں سینکڑوں گھروں کے چھت گرنے کی وجہ سے لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزانے پر مجبور ہو چکے ہیں، دونوں اضلاع کے رابط سڑکیں، پل، ایریگیشن چینلز ، چھوٹے پن بجلی گھر اور واٹر سپلائی اسکیمیں بھی سیلاب کی نظر ہو چکے ہیں، اس صورتحال میں صوبائی حکومت ،پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے ابھی تک خاموش ہیں، میں وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف، چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ محمود خان سے چترال کے متاثرین کی طرف اپیل کرتا ہوں ک مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت ملکر چترال کے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کرے اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 10 ارب روپے اسپشل پیکج کے طور پر منظور کروائے۔



