تازہ ترین
چترال ٹاؤن مغلاندہ ٹھیکہ دار افسر والی کے گھرمیں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی باعث آگ لگنے سے وکمرے جل کرخاکستر

(لوئر چترال) گذشتہ شب چترال ٹاؤن مغلاندہ ٹھیکہ دار افسر والی کے گھر آگ بھڑک اٹھنے کی ریسکیو1122 کے کنٹرول روم کو ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیم رسپانس دیتے ہوئے 5 منٹ میں جائے وقوعہ پہنچ کر آگ پر بروقت قابو پالیا، ریسکیو1122 کے فائر فائٹرز نے 45 منٹ فائر فائٹگ کرکے آگ پر مکمل قابو پالیا، ریسکیو1122 کی بروقت کارروائی سے آس پاس کے مکانات بڑی تباہی اور نقصان سے محفوظ رہے، ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑک اٹھی، فائر فائٹگ میں ریسکیو 1122 کے 4 فائر فائٹرز اور دو فائر وہیکلز نے حصہ لیا، فائر فائٹگ میں 14 ہزار لیٹر پانی استعمال ہوا.



