تازہ ترین
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آل پارٹیز اجلاس میں سبسڈائزڈ گندم عوام کیلئے فوری بحال کرنے کا مطالبہ۔سبسڈائزڈگندم ملوں میں تقسیم کی پرزور مذمت

چترال (ڈیلی چترال نیوز ) جماعت اسلامی زیر اہتمام آل پارٹیز اجلاس دفتر جماعت سلامی چترال منعقد ہوا ۔ جس میں تمام پارٹی قائدین نے سرکاری گودام سے سبسڈائزڈ گندم کی خریداری سے عوام کو محروم رکھنے اور فلور ملوں کو دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ اور کہا گیا ۔ کہ رعایتی گندم سے عوام کو محروم رکھناہرگز انصاف نہیں ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر ایک متفقہ قرارداد میں مطالبہ کیا ۔ کہ فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لیا جائے ۔ اور عوام کو سبسڈائزڈ گندم فراہم کیاجائے۔ اجلاس میں ڈاکٹر سردار احمداے این پی ، نظار ولی شاہ پاکستان پیپلز پارٹی ، حیات الرحمن پی ٹی آئی ، عبدالرحمن جےیو آئی ، اخونزادہ رحمت اللہ وجیہ الدین عبدالحق جماعت اسلامی اور سجاد احمد وی سی ناظم وغیرہ موجود تھے ۔



