انٹر سکولز زونل ٹورنامنٹ 2022 بونی زون کا اختتامی تقریب

اپر چترال (۔ رپورٹنگ: حید رعلی خان)
محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اپر چترال کے زیر نگرانی گہلی گراونڈ بونی میں فٹ بال،والی بال اور کرکٹ کے میچز منعقد کئے گئے اس میں GHSبونی، GHSریشن، GHSچرون، FCPSبونی، آکسفورڈ سکول بونی، پمیر سکول بونی، اسپیس ایرا سکول بونی ، اسلامیہ ماڈل سکول ریشن اور اورین سکول بونی نے حصہ لئے۔
فٹ بال کا فائنل میچ FCPSبونی نے GHSبونی کو شکست دے کر جیتا،
والی بال کا فائنل میچ آکسفورڈ پبلک سکول نے پمیر سکول بونی کو شکست دے کر جیتا۔
جبکہ کرکٹ کا فائنل میچ اسلامیہ ماڈل سکول ریشن نے آکسفورڈ پبلک سکول بونی کو شکست دے کر فائنل اپنے نام کر دیا۔
جیتنے والے ٹیموں میں محکمہ تعلیم اپر چترال کےافسراں نے ٹرافیاں ٹقسیم کئے۔
اختتامی تقریب سے بونی زون کے سکٹری جنرل پرنسپل احمد والی درانی،انٹر سکول زونل ٹورنامنٹ اپر چترال کے سیکٹری جنرل پرنسپل صاحب الرحمن اور ADO اسپورٹس اپر چترال ذوالفقار علی یفتالی نے خطاب کیا۔مقرریں نے جتنے والے ٹیموں کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ تعلیمی عمل میں کھیل جیسے صحت مند سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
واضح رہے کہ زون لیول کے کھیلوں کا پہلا مرحلہ اج مکمل ہوا۔اسکے بعد ادبی مقابلے زون لیول پر ہونگے۔دوسرے مرحلے میں ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلے گہلی گراونڈ بونی میں منعقد ہوئے



