270

ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیئر لویر چترال نصرت جبین نے چترال پریس کلب میں حال ہی میں قائم شدہ ویمن رپورٹنگ ڈیسک کا دورہ

چترال ( نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیئر ، اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن امپاورمنٹ امپاورمنٹ لویر چترال نصرت جبین نے چترال پریس کلب میں حال ہی میں قائم شدہ ویمن رپورٹنگ ڈیسک کا دورہ کیا۔ انہوں نے رپورٹنگ ڈیسک کے قیام کو چترال کی امپاورمنٹ کی طرف ایک اہم پیشرفت قرار دی اور اپنی تاثراتی نوٹ میں اس بات پر مسرت اظہار کیا کہ تشدد اور دوسرے مسائل سے دوچار خواتین کو اپنے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے کے لئے ایک مفید پلیٹ فارم مہیا کیاگیا ہے۔ پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے کینیڈین حکومت کی فنڈسے اے کے آر ایس پی کے BEST4WEER پراجیکٹ کے تحت اس ویمن ڈیسک میں 24گھنٹے ہیلپ لائن میں وائس میسج، ٹیکسٹ میسج اور واٹس ایپ میسج کے ذریعے رپورٹ درج کروائے جاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں