237

ڈپٹی کمشنر اپر منظور احمد افریدی کا تبادلۂ اسٹاف سے الوداعی ملاقت.

ڈپٹی کمشنر افس میں ڈپٹی کمشنر اپر منظور احمد افریدی کے ساتھ سٹاف ممبرز کے الوداعی ملاقات ہوئی۔ان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر فدا الکریم ،اسسٹنٹ کمشنر شاہ عدنان،ڈی ایچ او اپر ارشاد احمد و دیگر سٹاف موجود تھے اسٹاف کے ساتھ خوشگوار ماحول قائم رکھنے اور ترجیحات کی بنیاد پر خدمات سرانجام دینے پر انھیں خراج تحسین پیش کی گئی روایتی تخفے پیش کیے گئے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر اپر منظور احمد افریدی اپر چترال میں بحیثیت ڈپٹی کمشنر کم وبیش ایک سال کا عرصہ گزارنے کے بعد تبدیل ہوکر جارہے ہیں۔ الوداعی ملاقات کے بعد اسٹاف کے تاثرات ان کے بارے کچھ یوں تھی۔موصوف اپر چترال میں بطور ڈپٹی کمشنر اپنے مختصر تعیناتی کے دوران جس قدر انتہائی جانفشانی، ایمانداری، خلوص نیت اور صدق دل سے اپنے فرائض منصبی نبھائے ان کو ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد کئے جائیں گے۔ اپنے سٹاف کے ساتھ جس قدر رواداری، حقیقت پسندی، محبت اور شفقت کے ساتھ پیش اتے رہے اپنی مثال اپ تھے۔ اس مختصر عرصے کے دوران موصوف کے قلم اور فعل سے کسی نیچلے طبقے کے ملازم کو کوئی نقصان نہیں پہنچی۔ وہ ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دیتے تھے اور کام کرنے والے بندوں کو پسند فرماتے تھے۔ مختصراً موصوف امن و محبت اور سچ گوئی کو ہمیشہ ترجیح دیتے تھے۔ڈپٹی کمشنر اپر ،اسٹاف کے جذبے اور دوران ادائیگی فرائض منصبی بہترین تعاون پر اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور چترال میں ایک سال کی قلیل مدتِ ملازمت کو یادگا قرار دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں