220

موجودہ پی ڈی ایم سرکار نے نیب قوانین میں ترجیحات کرکے دوبارہ کرپشن اور شاہ خرچیاں میں مصروف ہوکر ملک و معاشی بحران سے دوچار کرہا ہے ضلعی کابینہ اپرچترال

اپرچترال(نامہ نگار)ضلعی کابینہ پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کی ایک اھم میٹنگ بتاریخ 26 دسمبر 2022 کو زیر صدارت سئنیر وائس پریزیڈنٹ اپر چترال قیوم بیگ کے بونی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئ۔ میٹنگ میں جنرل سیکرٹری علاؤ الدین عرفی، وائس پریزیڈنٹ سید حبیب اللہ شاہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سبحان الدین، جوائنٹ سیکرٹری جاوید اختر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اکبر الدین اور ضلعی ترجمان پاکستان تحریک انصاف اپر چترال افگن رضا نے شرکت کی۔
میٹنگ میں مرکزی حکومت کی جانب سے چترال میں جاری ترقیاتی کاموں کو روکنے اور بجلی کی ناروا ، مصنوعی لوڈ شیڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا۔ شرکاء نے کہا کہ چترال شندور روڈ کی تعمیر کے لئے فنڈ مختص کرنا سابق وزیر اعظم عمران خان کا چترال کے عوام پر بڑا احسان تھا اور پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی حکومت میں بونی بزوند روڈ پر کام تیزی سے جاری تھا لیکن بدقسمتی سے پی ڈی ایم حکومت آتے ہی جاری ترقیاتی کام کو رکواکر چترالی قوم کو مسائل سے دوچار ہے، جسکی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ شرکاء نے کہا کہ سابقہ حکومت میں ریگولر بجلی کی ترسیل تھی لیکن مرکز میں حکومت تبدیل ہوتے ہی بجلی کی مصنوعی لوڈ شیڈنگ شروع ہوئ ہے۔
موجودہ پی ڈی ایم سرکار نے نیب قوانین میں ترجیحات کرکے دوبارہ کرپشن اور شاہ خرچیاں میں مصروف ہوکر ملک و معاشی بحران سے دوچار کرہا ہے ۔ مہنگائی آسمان سے باتیں کرہا ہے ، شرکاء نے کہا کہ اس سارے بحران کا واحد حل صاف و شفاف انتخابات ہے۔ ملک کی سیاسی استحکام اور ترقی کیلئے الیکشن کرنا اھم ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں