229

چترال لویر سے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر انوار الحق کے اعزاز میں پی ٹی آئی لویر چترال کے جنرل سیکرٹری اور ویلج ناظم فخر اعظم نے گورنر ہاؤس چترال میں اعزازیہ دیا

چترال (نامہ نگار )چترال لویر سے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر انوار الحق کے اعزاز میں پی ٹی آئی لویر چترال کے جنرل سیکرٹری اور ویلج ناظم فخر اعظم نے گورنر ہاؤس چترال میں اعزازیہ دیا جس میں چترال کے تمام سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت اور سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں مولانا جمشید احمد، قاری جمال عبدالناصر، الحاج عید الحسین، ظہیر الدین، فداء الرحمن،شاہد جلال، نبیگ شراکٹ ایڈوکیٹ اور دوسروں نے تبدیل ہونے والے ڈی سی کی چترال کی ترقی اور پیش آمدہ مسائل کے حل کے سلسلے میں خدمات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں دوسرے افسران کے لئے قابل تقلید قرار دیا۔ اپنے خطاب میں ڈی سی انوار الحق نے کہاکہ چترال اپنی جعرافیائی اور ثقافت کے لحاظ سے منفرد ضلع ہے جہاں امن ومحبت موجود ہے۔ انہوں نے یہاں کی مثالی امن وامان کو ضلع میں موجود پوٹنشل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے سودمند قرار دیتے ہوئے کہاکہ چترال کا مستقبل تابناک ہے اور اس میں خوش آئند بات یہ ہے کہ چترال میں معاشرتی ہم آہنگی اپنی آئیڈیل شکل میں موجود ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فخر اعظم نے انہیں چترال کا روایتی تخفہ چترالی چوغہ اور چترالی ٹوپی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں