274

جغورگول میں نیشنل ہائی وے اٹھارٹی  (این ایچ این) کے ذریعے 2کروڑ روپے کی لاگت سے سیلابی پانی سے بچاو کیلئے حفاظتی بند تعمیرکیاگیا/جنرل سیکرٹری ٹاون تھری فضل الرحمن

چترال(ڈیلی چترال نیوز)جمعیت علماء اسلام لوئرچترال  کے ایک ا ہم اجلاس  فضل الرحمن ہاوس جغورمیں گذشتہ روزمنعقدہوئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام  ٹاون تھری چترال ،ومعروف سماجی کارکن  فضل الرحمن ،مولاناقاری صادق، مولاناسردار،مولانامحب ،قاضی فیض اوردوسروں نے  چترال میں جاری نیشنل ہائی وے اتھارتی ( این ایچ اے )کے منصوبوں  کے لئے خطیررقم مختص کرنے پر وفاقی وزیرمواصلات  مولانااسعدمحمودکوخراج تحسین پیش  کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے وفاقی وزیرمواصلات نے چترال کی پسماندگی اوردورافتادگی کومددنظررکھتے ہوئے چترال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں ۔وزیرمواصلات کی ہدایت پرجغورگول میں نیشنل ہائی وے اٹھارٹی  (این ایچ این) کے ذریعے 2کروڑ روپے کی لاگت سے سیلابی پانی سے بچاو کیلئے حفاظتی بند تعمیرکیاگیا۔اجلاس میں وفاقی حکومت سے جغور،شیاقوٹیک  اورسنگورمیں یوٹیلٹی اسٹورقائم کرنےاور چترال میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیراہتمام چترال شندورروڈ،چترال گرم چشمہ  روڈ اورچترال کالاش ویلیزروڈپرجاری کام کی رفتارمیں تیزی لانے  کابھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ  چترال کی پسماندگی کودیکھ کربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی کوٹہ بڑھاکرمستحق اورضرورت مند افرادکوشامل کیاجائے ۔مقریرین نے گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی کے اقدامات کاخیرمقدم کرتے ہوئے چترال  کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کامطالبہ کیا۔اجلاس میں مجلس عمومی کے ارکان کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں