233

چترال بھر میں گذشتہ شام سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

چترال ( ڈیلی چترال نیوز ) چترال شہر اور مضافات میں بارش اور بالائی مقامات پر برفباری گذشتہ شام سے جاری ہے ۔ لوئر چترال میں لواری ٹنل روڈ ، گولین ،بگوشٹ ، گبور، کالاش ویلیز و مڈکلشٹ میں برفباری ہوئی ۔ جبکہ بالائی چترال کے مقامات تریچ ، کھوت ،ریچ ، یارخون وادی ، بروغل میں بھی برفباری ہوئی ہے۔ بارش اور برفباری سے چترال میں سردی میں اضافہ ہوا ہے ۔ برفباری سے لواری ٹنل روڈ پر آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ چترال پولیس لوئر نے لوگوں کو لواری ٹنل کے راستے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ درین اثنا بارش اور برفباری سے جلانے کی لکڑی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں